اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین کے بین ضلعی تبادلوں کے احکام کو واپس لینے کا تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے شہر حیدرآباد کے نامپلی علاقہ میں سرکاری کالجس کے لکچررس نے بھوک ہڑتال شروع کی Lecturers Government Colleges Hunger Strike in Hyderabad۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک لکچرر نے کہاکہ محکمہ تعلیمات میں مختلف قسم کی پوسٹنگس کے سلسلہ میں یکطرفہ کارروائی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس جی او 317 کے ذریعہ ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس جی او سے دستبرداری اختیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوکل ہونے کو بنیاد بنائے بغیر صرف سیناریٹی کی بنیاد پر ہی یہ تبادلے کئے جارہے ہیں۔ راتوں رات اس طرح کے احکام جاری کئے گئے ہیں جو ان کو قبول نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہاکہ سیناریٹی لسٹ Seniority List پر غور کئے بغیر یاکسی بھی اصول کے بغیر اس طرح اچانک بین ضلعی تبادلوں کے احکام جاری کئے گئے ہیں۔
(یو این آئی)