ETV Bharat / city

تلنگانہ میں دو کروڑ افراد کو کووڈ کے ٹیکے دیئے گئے

author img

By

Published : Sep 15, 2021, 10:52 PM IST

تلنگانہ نے کووڈ 19کے خلاف جاری اپنی لڑائی میں ایک اہم پیشرفت کی ہے کیونکہ اس نے بدھ کو دو کروڑ ڈوز کے نشانہ کو پار کرلیا ہے۔

تلنگانہ میں دو کروڑافراد کو کوویڈ کے ٹیکے دیئے گئے

تلنگانہ میں دو کروڑ ڈوز میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے کووڈ کا پہلا ڈوز حاصل کیا ہے۔ بہ حیثیت مجموعی تلنگانہ میں 18برس سے زائد افراد کی تعداد 2.87 کروڑ ہے جو کووڈ ٹیکہ لینے کے اہل ہیں۔ تاحال ان میں سے دو کروڑ افراد کو ایک ڈوز دیا گیا ہے۔

ڈائرکٹر صحت عامہ سرینواس راو نے کہا کہ یہ ریاست کے لئے فخر کا لمحہ ہے کیونکہ ہم نے کوویڈ کے خلاف ٹیکہ اندازی میں ایک اہم سنگ میل کو پار کیا ہے۔یہ سنگ میل ہمارے لئے اہم ہے کیونکہ ہم نے 168دنوں میں پہلا ایک کروڑ ڈوز کا نشانہ حاصل کیا ہے اور دوسرے ایک کروڑکا نشانہ ہم نے صرف 78دنوں میں ہی مکمل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد: یشودا ہسپتال سے نِمس ہسپتال میں انسانی دِل منتقل

جاریہ سال ریاست میں 16جنوری کو کوویڈ ٹیکہ اندازی کی مہم کی شروعات ہوئی تھی۔ابتدا میں اس پروگرام کا احاطہ ہیلت کیرورکرس، فرنٹ لائن ورکرس اور معمرشہریوں کے لئے کیاگیا تھا تاہم یکم مئی سے 18 برس سے زائد عمر کے افراد کے لئے ٹیکے دینے کا عمل شروع کیاگیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.