ریاست تلنگانہ میں جمعرات کو کوویڈ-19 کے 47کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق جی ایچ ایم سی حدود میں 40 اور رنگاریڈی حدود میں پانچ کیسز درج ہوئے ہیں۔اور دو مہاجر مزدور بھی اس وبا میں مبتلا پائے گیے ہیں۔
اس طرح مکمل مثبت کیسز کی تعداد 1414 تک پہنچی ہے۔ آج13 افراد کو ہسپتال سے ڈسجارج کیا گیا،صحتیاب ہونے والوں کی کُل تعداد952 ہوگئی ہے۔
فی الحال تلنگانہ میں 428 کورونا مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ اور اب تک اس وبا کا شکار ہوکر 34 افراد ہلاک ہوگئے۔
تلنگانہ میں پچھلے تین دنوں سے متاثرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ کورونا کیسز جاری رہنے کی وجہ عوام میں ایک قسم کا خوف اور تشویش پائی جارہی ہے۔
دوسری جانب لاک ڈاون کی وجہ ملک میں بے روزگاری، اورمعاشی بحران ہے، خصوصا مزدور طبقہ کام نہ ملنے کی وجہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگیا ہے، ایسے میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو روکنا حکومت کے لیے ایک چلینج ہے۔