ETV Bharat / city

کمشنر پولیس حیدرآباد نے کورونا ٹیکہ لیا

author img

By

Published : Feb 8, 2021, 4:38 PM IST

انہوں نے تمام پولیس ملازمین سے یہ درخواست کی کہ الاٹ کردہ سینٹر پر پہنچ کر ٹیکہ لگائیں۔ یہ بالکل محفوظ ہے اور اس کو لینے والے کسی بھی شخص میں اس کا کوئی بھی ری ایکشن نہیں ہوا ہے۔

Hyderabad police commissioner
Hyderabad police

تلنگانہ میں دوسرے مرحلہ کی کورونا ٹیکہ اندازی مہم جاری ہے۔ اس کے حصہ کے طور پر پرانا شہر حیدرآباد میں واقع سٹی ٹریننگ سینٹر پیٹلہ برج میں کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے یہ ٹیکہ لیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سٹی پولیس کے تمام سینیئر عہدیدار آج یہ ٹیکہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ٹیکہ پر ہر سینٹر میں کافی بہتر ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

انہوں نے تمام پولیس ملازمین سے یہ درخواست کی کہ الاٹ کردہ سینٹر پر پہنچ کر ٹیکہ لیں۔ یہ بالکل محفوظ ہے اور اس کو لینے والے کسی بھی شخص میں اس کا کوئی بھی ری ایکشن نہیں ہوا ہے۔ بعض لوگوں کو ہلکا بخار ہوتا ہے تو وہ بھی ایک دو گھنٹہ میں ٹھیک ہو رہا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بلاخوف کے یہ ٹیکہ لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہی مسجد باغ عامہ کی تزئین کاری کب مکمل ہوگی؟

انہوں نے ساتھ ہی کلکٹر حیدرآباد، ہیلتھ سکریٹری، محکمہ صحت کے تمام عہدیداروں بشمول سینیئر ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز، ایڈمنسٹریٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اتنے بہتر طریقہ سے پیشہ وارانہ انداز میں ٹیکہ اندازی کا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ ٹیکہ لینے کے اندرون پانچ منٹ سیل فون پر پیام بھی آ جاتا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ آپ نے ٹیکہ لے لیا ہے اور 28 دن کے بعد دوبارہ ٹیکہ لیجئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.