ETV Bharat / city

میٹرو ریل آپریشنس: حیدرآباد میٹرو حکام کے انتظامات - Metro Rail Limited is making necessary arrangements

مرکزی حکومت نے 7 ستمبر سے مرحلہ وار طور پر میٹرو ریل آپریشنس شروع کرنے کی اجازت دی ہے، حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ تمام ضروری انتظامات کر رہی ہے۔

میٹرو ریل آپریشنس۔ حیدرآباد میٹرو حکام کے انتظامات

author img

By

Published : Aug 31, 2020, 1:02 PM IST

حیدرآباد میٹرو کے عہدیداروں نے بتایا کہ اب تک مرکز کی طرف سے اسے اس خصوص میں ہدایات نہیں ملی ہیں اور ریاستی حکومت موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مناسب فیصلہ کرے گی۔

میٹرو عہدیداروں نے بتایا کہ 'شروع میں محدود خدمات ہوں گی اور صورتحال کی بنیاد پر آپریشنس میں اضافہ کیا جائے گا، حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ تجربات کر رہی ہے اور پورے سسٹم کی جانچ کر رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی طرف سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد کمرشیل آپریشنس میں سب کچھ ٹھیک ہو، عہدیدار تمام کمپارٹمنٹس کی جانچ کر رہے ہیں۔ مستقل طور پر اسٹیشنس وغیرہ پر سینیٹائزیشن کا کام کیا جا رہا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.