ETV Bharat / city

تاریخی عمارتوں کے تحفظ کی مہم - حیدرآباد کے بھارت میں انضمام کے بعد

حیدرآباد شہر تاریخی عمارتوں کا مجموعہ کہلاتا ہے، اس شہر  میں کئی خوبصورت و دلکش تعمیرات موجود ہیں، جو قطب شاہی اور آصف جاہی سلاطین کی تعمیر کردہ ہیں، مگر اب ان میں سوائے چند عمارتوں کے اکثر و بیشتر خستہ حالی اور سرکاری محکمہ جات کی لاپرواہی کا شکار ہیں۔

تاریخی عمارتوں کے تحفظ کی مہم
author img

By

Published : Sep 3, 2019, 12:46 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 6:48 AM IST

ایسے میں تاریخی عمارتوں کا تحفظ کرنے والی تنظیم حیدرآباد ہیریٹج ٹرسٹ نے تاریخی عمارتوں کی صفائی کا بیڑہ اٹھایا ہے، اس سلسلہ میں پہلے پروجیکٹ کے طور پر ہل فورٹ پیلیس کا انتخاب کرتے ہوئے صفائی کا کام شروع کیا گیا ہے۔

تاریخی عمارتوں کے تحفظ کی مہم
ہیریٹج ٹرسٹ کے ذمہ داران نے اس105 سالہ قدیم عمارت کی تاریخ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ عمارت چیف جسٹس نظامت جنگ کی رہائش گاہ تھی، جو نظام ششم کے دور میں چیف جسٹس کے عہدے پر فائز تھے، اس کے بعد یہ آصف جاہ سابع کے فرزند معظم جاہ کی ملکیت رہی،بعد ازیں حیدرآباد کے بھارت میں انضمام کے بعد یہ جائداد محکمہ سیاحت کی ملکیت بنی۔ حکومت نے اسے کچھ عرصے تک کرائے پر رکھا تاہم گزشتہ 40 برس سے یہ عمارت خالی ہے جو ایک ڈھانچے میں تبدیل ہوگئی ہے، اب حیدرآباد ہیریٹج ٹرسٹ نے اس کے تحفظ کیلئے مہم شروع کی ہے جس کے تحت صفائی کا یہ پہلا قدم ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 6:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.