ETV Bharat / city

حیدرآباد:حسین ساگر جھیل کی صفائی کا کام شروع

حیدرآباد کے حسین ساگر جھیل میں مورتیوں کے وسرجن کے بعد صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

Hyderabad: Cleaning work of Hussain Sagar Lake started

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 1:56 PM IST

حیدرآباد: شہر حیدرآبادکے حسین ساگر میں گنیش مورتیوں کے وسرجن کی تکمیل کے بعد کچرے اور کوڑا کرکٹ کو نکالتے ہوئے صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔حکومت نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ گنیش مورتیوں کے حسین ساگر میں وسرجن کے کام کی تکمیل کے فوری بعد اس جھیل سے کوڑا کرکٹ کو فوری نکال لیا جائے گا۔

حکومت نے عدالت سے کی گئی اپنی یقین دہانی کے بعد آج صبح سے ہی شہر کی اس جھیل سے کوڑا کرکٹ کو نکالنے کاکام شروع کردیا ہے۔ این ٹی آرمارگ، پی وی مارگ میں یہ عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد: باپ پر دو سالہ بچے کا قتل کا الزام

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے سینی ٹیشن اہلکاروں کی جانب سے صفائی کا کام انجام دیا جارہا ہے۔ساتھ ہی بڑی بڑی جے سی بی مشینوں کے ساتھ مورتیوں کے کوڑا کو نکالنے کا کام کیا جارہا ہے۔ سڑکوں کو سوئپنگ مشینوں کے ذریعہ صاف کرنے کا کام بھی انجام دیاجارہا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.