ETV Bharat / city

کورونا وائرس: حیدرآباد میں ہوم گارڈ کی موت

عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، حیدر آباد کے دبیر پورہ علاقے کے ایک ہوم گارڈ کی اس وبائی بیماری سے موت واقع ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس: حیدرآباد میں ہوم گارڈ کی موت
کورونا وائرس: حیدرآباد میں ہوم گارڈ کی موت
author img

By

Published : Jun 16, 2020, 3:35 PM IST

پرانا شہر حیدرآباد کے علاقہ دبیر پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہوم گارڈ کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی۔

اس ہوم گارڈکو صحت کی خرابی کے بعد ایک کارپوریٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج تھا تاہم بہتر علاج کے لئے اس کو سکندرآباد کے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افرادکا علاج کیا جا رہا ہے۔

گاندھی اسپتال کے ڈاکٹرس نے اس کا معائنہ کرتے ہوئے اس کو مردہ قرار دیا۔ اسی دوران پرانا شہر ہی کے پیٹلہ برج سرکاری اسپتال میں چار پی جی ڈاکٹرس کورونا سے متاثر ہوگئے۔ ان کی طبی جانچ پر اس بات کا پتہ چلا۔

پی جی ڈاکٹرس کی جانچ پر دو پروفیسرس سمیت 12ڈاکٹرس کوویڈ19سے متاثر قرار دیئے گئے تھے۔ اسپتال میں صفائی کا کام کرنے والے 18سینی ٹیشن ورکرس میں بھی اس وبا کی علامات پائی گئیں جن کو علاج کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.