ETV Bharat / city

Telangana High Court: روزانہ ایک لاکھ آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کرنے کی ہدایت

آرٹی پی سی آرRTPCR،ریپڈمعائنے کی تفصیلات کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔عدالتHigh Cour نے زوردیتے ہوئے کہا کہ سماجی فاصلہ،ماسک کے قواعد پرلازمی طورپر عمل کیاجائے۔

روزانہ ایک لاکھ آرٹی پی سی آرمعائنے کرنے ہائی کورٹ کی ہدایت

author img

By

Published : Jan 17, 2022, 1:22 PM IST

تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر آرٹی پی سی آر RTPCR معائنوں کی تعداد میں اضافہ کرے۔ریاست میں کورونا کی صورتحال پر آج عدالت نے سماعت کی اور ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ روزانہ ریاست میں ایک لاکھ آرٹی پی سی آرمعائنے کئے جائیں۔

آرٹی پی سی آرRTPCR ،ریپڈ Rapidمعائنے کی تفصیلات کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔عدالت نے زوردیتے ہوئے کہا کہ سماجی فاصلہ،ماسک کے قواعد پر لازمی طورپر عمل کیاجائے۔

کورونا وبا کی روک تھام کے لئے مزید چوکسی اختیار کرنے کی بھی عدالت نے ہدایت دی۔اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کورونا وبا کی روک تھام کے سلسلہ میں آج وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہونے والا ہے جس میں اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

عدالت نے اس خصوص میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی اور اس معاملہ کی آئندہ سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔

یواین آئی وخ

For All Latest Updates

TAGGED:

Telangana
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.