ETV Bharat / city

سنگاریڈی جنرل اسپتال میں ڈائگناسٹک سنٹر کا افتتاح - Harish Rao inaugurated the Diagnostic Center

تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے غریب عوام پر زور دیا ہے کہ وہ طبی معائنوں کے لئے پرائیویٹ اسپتالوں کا رخ کرتے ہوئے رقم خرچ نہ کریں۔

ہریش راؤ نے سنگاریڈی جنرل اسپتال میں ڈائگناسٹک سنٹر کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Jun 9, 2021, 3:52 PM IST

تلنگانہ میں غریبوں کے لیے ہر ضلع میں ڈائگناسٹک سنٹرس کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔ ہریش راؤ نے سنگاریڈی جنرل اسپتال میں ایسے ہی ایک ڈائگناسٹک سنٹر کا افتتاح کیا۔ حکومت کی جانب سے آج اضلاع میں ایسے کئی ڈائگناسٹک سنٹرس کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے جہاں پر 57 قسم کے معائنے مفت کئے جائیں گے۔

ہریش راو نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایسے ہر سنٹر کےلیے حکومت کی جانب سے ڈھائی کروڑ روپے صرف کئے گئے ہیں۔مزید 16سنٹرس جلد قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ 250کروڑ روپئے کے صرفہ سے سنگاریڈی ضلع اسپتال میں میڈیکل کالج قائم کیاجائے گا جس کی منظوری مل گئی ہے۔ اس میں 100نشستیں نرسنگ کالج کے لئے کابینہ نے منظور کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بڑے بڑے کارپوریٹ اور پرائیویٹ اسپتالوں میں اس طرح کے ڈائگناسٹک سنٹرس ہوتے ہیں تاہم غریب افراد کے لئے بہتر،معیاری طبی خدمت کے جذبہ کے ساتھ سرکاری اسپتالوں میں کارپوریٹ طرز کی طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے وزیراعلی نے ریاست کے تمام ضلعی اسپتالوں میں اس طرح کے ڈائگناسٹکس سنٹرس کے قیام کا فیصلہ کیا۔آج 19 ڈائگناسٹک سنٹرس اضلاع میں عوام کے لیے خدمات کا آغاز کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عموما پرائیویٹ اسپتالوں میں معائنے کروانے پر چار تا پانچ ہزار روپئے خرچ ہوتے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے ان سنٹرس میں معائنے مفت کئے جارہے ہیں۔کئے گئے معائنوں کی رپورٹ سل فون پر اندرون 24گھنٹے دستیاب کروائی جارہی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.