تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر ڈی آر آئی کے عہدیداروں نے ایک شخص کے پاس سے سونا ضبط کیا ہے۔
یہ سونا دبئی سے فلائٹ نمبر اے 1952 سے غیر قانونی طور پر لایا گیا تھا۔
عہدیداروں نے اس شخص کو حراست میں لیتے ہوئے اس سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے تاکہ اس بات کا پتہ چلایا جاسکے کہ یہ سونا کہاں منتقل کیا جانے والا تھا اور کس کی ایما پر اس کو منتقل کیا جارہا تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ چند مہینوں کے دوران ایئرپورٹ پر سونے کی ضبطی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
(یو این آئی)