ETV Bharat / city

تلنگانہ: ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی اجتماعی خودکشی - تلنگانہ: ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی اجتماعی خودکشی

تلنگانہ کے میڑچل میں ایک خاندان ہی خاندان کے 4 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق چھیڑچھاڑ کے الزام اور مقامی لوگوں کے رویہ سے دل برداشتہ ہوکر خاندان نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

تلنگانہ: ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی اجتماعی خودکشی

author img

By

Published : Jun 5, 2021, 5:07 PM IST

میڑچل ضلع کے کیسرا پولیس اسٹیشن حدود میں ایک خاندان کے 4 افراد کی مشتبہ موت ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق 36 سالہ آٹوڈرائیور بھکشاپتی، 28 سالہ اہلیہ اوشا اور دو بچوں (11 سالہ ہرشنی اور 7 سالہ یشونت) کے ساتھ گاندھی نگر علاقہ میں مقیم تھا۔

دو روز قبل بھکشاپتی پر پڑوسی لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کا الزام لگاتے ہوئے اس پر حملہ کیا گیا اور پولیس میں شکایت درج کرائی گئی تھی جس کے بعد کل دونوں خاندانوں کے درمیان بات چیت مقرر تھی کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس کو بھکشاپتی کے گھر سے خودکشی نوٹ ملا، جس میں آٹو ڈرائیور نے بعض افراد کو واقعہ کا مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ آٹوڈرائیور کی نعش رسی سے لٹکی ہوئی پائی گئی جبکہ اہلیہ اور دو بچوں کی لاشیں تخت پر پڑی تھی۔

شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بھکشاپتی نے کھانے میں نشہ آور دوا ملاکر کھلایا اور بےہوش ہونے کے بعد اہلیہ و بچوں کو پھانسی دی یا ان کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا، جس بعد اس نے بھی خودکشی کرلی۔

پولیس انسپکٹر نریندر گوڑ نے بتایا کہ مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے کہ خاندان نے اجتماعی خودکشی کی یا کسی نے ان کا قتل کردیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کیا اور اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.