ETV Bharat / city

پرانا شہر حیدرآباد کے لکڑی کے گودام میں آتشزدگی

author img

By

Published : Nov 11, 2020, 12:31 PM IST

گودام میں رکھی موٹر گاڑیاں آگ سے تباہ ہوگئیں۔

Fire
Fire

پرانا شہر حیدرآباد کے علاقہ بستی نبی کریم میں کل شب خطرناک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بستی نبی کریم میں واقع لکڑی کے ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے سارے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے شعلے بلند تھے جس کے ساتھ کثیف دھواں بھی تھا۔ اس آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے متصل مکان کو بھی اپنی زد میں لے لیا جس کے نتیجہ میں مکان کا کچھ سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔

اس واقعہ کے وقت مکان میں سونے والے بعض افراد کو فوری باہر نکال لیا گیا جس سے بڑا واقعہ ٹل گیا۔ آگ کے شعلے کافی دور دور تک دیکھے گئے۔ مقامی افراد نے فائر انجن کو اطلاع دی جس کے بعد فائر بریگیڈ کے اہلکاروہاں پہنچے جنہوں نے آگ بجھانے کا کام کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق گودام میں رکھی موٹر گاڑیاں آگ سے تباہ ہوگئی۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.