ETV Bharat / city

حیدرآباد: واٹس ایپ، ٹک ٹاک، ٹویٹر کے خلاف مقدمہ درج

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کی نامپلی عدالت نے سائبر کرائم پولیس کو سوشل میڈیا کے معروف پلیٹ فارمس واٹس ایپ، ٹک ٹاک، ٹویٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا-

author img

By

Published : Feb 28, 2020, 3:19 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:58 PM IST

حیدرآباد: واٹس ایپ، ٹک ٹاک، ٹویٹر کے خلاف مقدمہ درج
حیدرآباد: واٹس ایپ، ٹک ٹاک، ٹویٹر کے خلاف مقدمہ درج

سینئر صحافی ایس ایس نائک کی درخواست پر عدالت نے یہ احکامات جاری کئے ہیں نائک نے ان سوشل میڈیا ایپلکیشنز کے خلاف دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی جس میں مدعی نے ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کے ذریعے ملک و مذہب کے خلاف استعمال کئے جانے اور عوام کے جذبات کو بھڑکانے اور ٹھیس پہنچانے والے مواد کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا۔

ایس ایس نائک نے اپنی درخواست میں بھارت کے کئی واٹس ایپ و ٹک ٹاک گروپس میں پاکستانی افراد کی موجودگی سے واقف کروایا اور عدالت کو بتایا کہ سی اے اے، این آر سی و این پی آر پر پاکستان میں بنی قابل اعتراض ویڈیوز کو بھارتی گروپس میں خوب وائرل کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے پیش کردہ ثبوتوں کا نوٹ لیتے ہوئے ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر مقدمہ درج کرنے کا سائبر کرائم کو حکم دیا۔

مزید پڑھیں:جسٹس مرلی دھر کے تبادلہ پر کانگریس پر سیاست کرنے کا الزام

پولیس نے ان موبائل اپلکیشن کے خلاف153(A),121(A), 294 ,124,124(A) 295(A), 505,120 B کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے دو دن میں مذکورہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کو نوٹس جاری کرے گی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:58 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.