ETV Bharat / city

تلنگانہ: پچاس ہزار اسامیوں پر تقرری جلد - Recruitment in telangana

سابق ارکان اسمبلی، ارکان کونسل کے وظیفے میں اضافہ کا بل اسمبلی میں منظور کیا گیا۔

telangana
telangana
author img

By

Published : Mar 25, 2021, 2:04 PM IST

تلنگانہ میں جلد ہی 50 ہزار عہدوں پر تقرری کی جائے گی۔ اس بات کا اعلان ریاستی وزیر فائنانس ہریش راؤ نے قانون ساز اسمبلی میں کیا۔

ایوان میں آج مختلف بلوں کو منظوری دی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین کی سبکدوشی کی حد عمر 58 سے بڑھا کر 61 برس کرنے، سابق ارکان اسمبلی، ارکان کونسل کے وظیفہ میں اضافہ کا بل اسمبلی میں منظور کیا گیا۔

حال ہی میں ریاستی حکومت نے سرکاری ملازمین کی سبکدوشی کی حد عمر کو بڑھا کر 61 برس کیا ہے۔ ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل کے طبی اخراجات کی حد کو ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر دس لاکھ روپے کر دیا گیا۔

اس خصوص میں بل کو بھی منظوری دی گئی۔ ساتھ ہی سابق ارکان اسمبلی و سابق ارکان کونسل کے وظیفہ کی رقم 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 70 ہزار روپے کردی گئی۔ اس خصوص بل کو منظوری دی گئی۔

اس موقع پر وزیر فائنانس نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی سبکدوشی کی حد عمر 58 برس تھی۔ ریاست کے درجہ چہارم کے ملازمین کی سبکدوشی کی حد عمر 60 برس ہے جبکہ میڈیکل کالجز میں خدمات انجام دینے والے ٹیچنک اسٹاف کی سبکدوشی کی حدعمر 65 برس کردی گئی ہے۔

عدلیہ میں سبکدوشی کی حد عمر 60 برس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی بعض ریاستوں میں سبکدوشی کی حد عمر 60 تا 62 برس ہے۔حکمران جماعت ٹی آر ایس کے انتخابی منشور کے مطابق وزیراعلی نے سرکاری ملازمین کی سبکدوشی کی حد عمرکو 58 سے بڑھا کر 61 برس کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملازمین کے تجربہ سے استفادہ کے مقصد سے ہی ریاستی حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبکدوشی کی حد عمر میں اضافہ سے سرکاری ملازمتوں پر تقرری پر اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین کو ترقی دی جائے گی اور ملازمتوں پر بھرتی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 50 ہزار ملازمتوں کو پُر کرنے کے احکام وزیر اعلی نے پہلے ہی جاری کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس سلسلہ میں اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.