ETV Bharat / city

ماؤنوازوں کی نقل وحرکت کا پتہ چلانے ڈرون کیمروں کا استعمال

حالیہ دنوں مائونوازوں کے ساتھ تصادم آرائی کے بعد نکسلائٹس کا پتہ چلانے کے لیے تلنگانہ پولیس نے ڈرون کیمروں کا استعمال عمل میں لایا ہے۔

ماؤنوازوں کی نقل وحرکت کا پتہ چلانے ڈرون کیمروں کا استعمال
ماؤنوازوں کی نقل وحرکت کا پتہ چلانے ڈرون کیمروں کا استعمال
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 4:28 PM IST

تلنگانہ میں ماؤنوازوں کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ضلع کومرم بھیم آصف آباد کے جنگلاتی علاقوں میں تلاشی مہم جاری رکھی ہے۔

پولیس کے ساتھ حال ہی میں ہوئے انکاونٹر میں دو ماونواز ہلاک ہوئے تھے جبکہ گزشتہ روز بھی ایک ماونواز انکاونٹر میں ہلاک ہوا تھا۔

پولیس کی جانب سے ماونوازوں کی نقل وحرکت کا پتہ چلانے کے لئے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس آپریشن میں پولیس کے اعلیٰ عہدیدار حصہ لے رہے ہیں۔ دریاوں کے طاس علاقوں اور گھنے جنگلات میں ان نکسلائٹس کا پتہ چلانے کے لئے عصری ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے بھاری دستے مختلف علاقوں میں تعینات کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.