ETV Bharat / city

پریشان شہری کے مسائل حل ہوگئے - پریشان شہری کے مسائل حل ہوگئے

سڑک پردرخواست دے کر وزیراعلی چندرشیکھر راو سے ملاقات کرنے والے محمد سلیم کو راحت مل گئی ہے۔

needy citizen met chief minister kcr
پریشان شہری کے مسائل حل ہوگئے
author img

By

Published : Feb 28, 2020, 6:36 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:25 PM IST

سڑک پر درخواست دے کر وزیراعلی چندرشیکھر راو سے ملاقات کرنے والے محمد سلیم کو راحت مل گئی ہے۔

ضعیف معذور شخص کی وزیراعلی چندرشیکھرراؤ سے ملاقات تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندرشیکھرراؤ حیدرآباد میں ایک تقریب میں شریک ہونےکے بعد جمعرات کے روز ٹولی چوکی سے پرگتی بھون واپس ہو رہے تھے کہ راستے میں ایک ضعیف شخص کے ہاتھ میں درخواست لیکر کھڑے تھے۔ جسے دیکھ کر وزیر اعلی نے قافلے کو روکا اور کار سے اترکر اس شخص سے ملاقات کی۔ اور ان کی خیریت دریافت کی۔

پریشان شہری کے مسائل حل ہوگئے

اس شخص کا نام محمد سلیم ہے جو مقامی گولکنڈہ قلعہ کے رہنے والے ہیں،اس سلسلے میں محمد سلیم نے ای ٹی ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سے ملاقات کے بعد انہوں نے اپنے مسائل ان کے سامنے رکھے۔ وہ معذور ہیں اور ان کے پاس ذاتی مکان نہیں ہے چھے ماہ سے انھیں وظیفہ نہیں ملتا۔ یہ سن کر وزیر اعلی انھیں اپنے ساتھ لے گئے ،ان کی بریانی سے زیافت کی۔

اس موقع پر وزیراعلی نے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی کہ محمد سلیم کے جو بھی مسائل ہیں فوری طور پر حل کئے جائیں۔

کل وزیر اعلی سے ملاقات ہوئی اور آج محمد سلیم کے مسائل حل ہوگئے۔

محمد سلیم کو ایک ہی دن میں ڈبل بیڈ روم مکان کی منظوری دے دی گئی اور ان کے بقایہ وظیفے کی رقم بھی جاری کردی گئی ہے۔ اس ضمن میں محمد سلیم نے وزیر اعلی چندرشیکھرراو کا شکریہ ادا کیا-

انھوں نے تمام غریبوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات دینے کی وزیر اعلی سے اپیل کی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.