ETV Bharat / city

حیدرآباد: عید کی خریداری کے لیے بازار میں عوام کا ہجوم - بازار کھولنے کی اجازت پر سخت ناراضگی ظاہر

حکومت نے لاک ڈاؤن 4 میں نرمی کرتے ہوئے بازاروں کو کھولنے کی اجازت دی ہے جس کے بعد بازار میں عوام کا ہجوم امڈ پڑا۔

Crowd in bazaar for Eid shopping
حیدرآباد: عید کی خریداری کے لیے بازار میں عوام کا ہجوم
author img

By

Published : May 22, 2020, 3:39 PM IST

حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن 4.0 میں دی گئی نرمی کے بعد حیدرآباد کے چار مینار علاقے میں عوام کا ہجوم امڈ پڑا ہے۔ اس موقعے پر لوگوں میں بے احتیاطی دیکھی گئی جہاں عوام خریداری کے دوران سماجی فاصلہ کو نظر انداز کرتے ہوئے بازار میں گھومتے ہوئے دیکھے گئے۔ حالانکہ لوگ ماسک کے تعلق سے محتاط ضرور نظر آئے۔

ویڈیو

اس موقعے پر محمد فاروق نامی سماجی کارکن نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے عید سے قبل بازار کھولنے کی اجازت پر سخت ناراضگی ظاہر کی۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ اگر بازار نہ کھلتے تو بھی عوام کی عید ہوجاتی اور کورونا کی وباء کے خدشات بھی کم رہتے۔ انہوں نے کہا کہ' مجھے لگتا ہے کہ حکومت نے اس پر فیصلہ لینے میں عجلت سے کام کیا۔

سماجی کارکن محمد فاروق نے حکومت سے اب بھی بازار بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں'۔

دوسری جانب صارفین میں اس قد بے احتیاطی دیکھی گئی کہ لوگ اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ خریداری کرتے ہوئے بازاروں میں نظر آئے، جبکہ حکومت کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق 10 برس سے کم عمر کے بچوں کو باہر بازار لانا سخت منع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.