اطلاعات کے مطابق نامپلی کریمنل کورٹ نے ایڈوکیٹ کے کرونا ساگر کی جانب سے داخل کردہ ایک درخواست پر مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
ایڈوکیٹ کا الزام ہے کہ 'اکبرالدین اویسی نے رواں برس تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سنہ 2012 میں کی گئی اپنی تقریر کے دوران کہے گئے الفاظ کو دوہرا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ' صرف 15 منٹ کے لیے پولیس ہٹا کر تو دیکھوں ہم بتا دیں کہ ہم کیا ہیں'
واضح رہے کہ اکبرالدین اویسی کے مذکورہ بیان کے خلاف ریاست کے متعدد پولیس اسٹیشنز میں شکایت درج کی گئی تھی، تاہم تحقیقات کے بعد انہیں کلین چٹ دے دی گئی تھی۔ پولیس کی کلین چیٹ پر کے کرونا ساگر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اکبرالدین اویسی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی درخواست دائر کی تھی۔
بہر کیف نامپلی کریمنل کورٹ نے اکبرالدین اویسی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔