ETV Bharat / city

تلنگانہ میں کورونا کے کیسز میں اضافہ

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اسی ضمن میں آج تلنگانہ میں نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

تلنگانہ میں کورونا کے کیسز میں اضافہ
تلنگانہ میں کورونا کے کیسز میں اضافہ
author img

By

Published : Mar 22, 2021, 2:23 PM IST

بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں بڑھتے کورونا کے معاملات اور چوکس رہنے کے لیے محکمہ صحت نے ریاست کی عوام کو مشورہ دیا ہے۔

آج تلنگانہ میں نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

تلنگانہ کے محکمہ صحت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں کیونکہ مہاراشٹر سے آنے والے افراد کی وجہ سے ریاست میں کووڈ-19 کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔

تلنگانہ میں کورونا کے کیسز میں اضافہ
تلنگانہ میں کورونا کے کیسز میں اضافہ

واضح رہے کہ تلنگانہ کی مہاراشٹر کے ساتھ ایک لمبی سرحد ہے اور تلنگانہ کے کئی بنکر ممبئی، بھیونڈی اور سورت میں کام کرتے ہیں، اسی وجہ سے ریاست مہاراشٹر سے آنے والے افراد کی وجہ سے کووڈ-19 کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ نے بتایا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے تاہم محکمہ صحت کے عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں تاکہ اس وبا پر قابو پایا جاسکے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.