ETV Bharat / city

'این پی آر پر اسٹے کا حکمنامہ جاری کریں' - تلنگانہ کانگریس نے این پی آر پر حکم نامے کی اپیل کی

تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے صدر اتم کمار ریڈی نے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راو کو ایک مکتوب بھیج کر این پی آر پر حکمنامہ جاری کرنے کی اپیل کی۔

congress request to relase a government order on npr
'این پی آر پر اسٹے کا حکم نامہ جاری کریں'
author img

By

Published : Mar 9, 2020, 6:23 PM IST

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور نلگنڈہ کے رکن پارلیمان این اتم کمار ریڈی نے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ سے درخواست کی کہ حکومت کیرالا کے طرز پر ایک سرکاری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے تلنگانہ میں بھی قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) سے متعلق تمام سرگرمیوں پر روک لگائیں۔

اتم کمار ریڈی نے وزیراعلی کے نام ایک کھلے مکتوب میں مزید کہا کہ 'این پی آر، این آر سی اور سی اے اے کے خلاف تلنگانہ اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں لیکن این پی آر کے کام کو روکنے کیلئے صرف یہی کافی نہیں ہوگا۔'

ریاستی عہدیداروں میں الجھن کو دور کرنے کیلئے ایک سرکاری حکمنامہ جاری کرنا چاہئے جس طرح دیگر ریاستوں میں کیا گیا ہے۔ اتم کمار ریڈی نے اس مکتوب میں حکومت کیرالا کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے کی ایک نقل بھی مکتوب کے ساتھ بھیجی ہے۔

واضح رہے تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راو نے بجٹ سیشن میں اعلان کیا ہیکہ سیشن کے دوران سی اےاے،این پی آر اور این آر سی پر مدلل بحث کی جائے گی اور اس کے خلاف قرارداد بھی منظور ہوگی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.