ETV Bharat / city

ریزرویشن پالیسی کے خلاف کانگریس کا احتجاج - reservation for sc st obc

مرکزی حکومت کی جانب سے جاری ریزرویشن پالیسی کے خلاف ریاست تلنگانہ کی کانگریس یونٹ نے احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا۔

ریزرویشن پالیسی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Feb 18, 2020, 3:50 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:41 PM IST

دھرنا چوک پر منعقدہ اس جلسے میں کانگریس نے اس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقات کے تحفظات کے لئے تمام پسماندہ طبقات کا ساتھ دینے کو کہا۔ کانگریس نے یہ بھی کہا کہ تحفظات کیلئے کانگریس لڑتی رہے گی۔

ریزرویشن پالیسی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے تلنگانہ انچارج آر سی کنتیا نے کہا کہ کانگریس نے ملک کو ستر برس میں جو کچھ دیا بی جے پی حکومت وہ سب چھین رہی ہے، یہاں تک کہ پسماندہ طبقات کو آئین کے فراہم کردہ حقوق بھی چھینے جارہے ہیں۔

کانگریس رہنما ایم شش دھر ریڈی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مسلسل ملک کے دستوری ڈھانچے کو پامال کر رہی ہے۔ متنازعہ قوانین کے بعد مخالف ریزرویشن پالیسی نہایت خطرناک ہے جس کے خلاف ملک کے عوام کو آواز اٹھانی چاہیے۔

پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اتم کمار ریڈی نے سپریم کورٹ کے ایس سی، ایس ٹی تحفظات کے متعلق فیصلے پر رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام پسماندہ طبقات کو ریزرویشن فراہم ہونا چاہیے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:41 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.