سابق مرکزی وزیر اور تلگو فلموں کے مشہور اداکار چرنجیوی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ٹویٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔
چرنجیوی نے کہا کہ انہوں نے آچاریہ فلم کی شوٹنگ سے پہلے پروٹوکول کے مطابق کووڈ 19 کا معائنہ کروایا جس میں انہیں اس انفیکشن سے مثبت قرار دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ مثبت پائے گئے ہیں۔ تاہم ان میں کوئی علامات نہیں ہیں اور وہ گھر پر ہی آرام کر رہے ہیں۔ اداکار نے ان سے گذشتہ پانچ دنوں کے دوران ملاقات کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ کووڈ 19 کا معائنہ کروالیں۔