ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے حکیم پیٹ میں 5 تا 24 مارچ کے دوران آرمی ریکروٹمنٹ ریلی کا انعقاد ہوگا، آرمی رکروٹمنٹ آفس سکندرآباد کے تحت 33 اضلاع سے فوج میں شمولیت کے لئے امیدوار اپنے ناموں کا اندراج کرواسکتے ہیں۔
ان اضلاع میں عادل آباد، بھدرادری کتہ گوڑم، حیدرآباد، جگتیال، جنگاؤں، جئے شنکر بھوپال پلی، جوگو لامباگدوال، کاماریڈی، کریم نگر، کھمم، کمرم بھیم آصف آباد، محبوب نگر، میدک، محبوب آباد، منچریال، میڑچل، ملگ، ناگرکرنول، نلگنڈہ، نارائن پیٹ، نرمل، نظام آباد، پداپلی، راجناسرسلہ، رنگاریڈی، سنگاریڈی، سدی پیٹ، سوریاپیٹ، وقار آباد، ونپرتی، ورنگل رورل، ورنگل اربن اور یادادری بھونگیر شامل ہیں۔
فوج میں مختلف زمروں بشمول سولجر ٹکنیکل، سولجر ٹکنیکل (ایویشن / امیونیشن اگزامنر)، سولجر نرسنگ اسسٹنٹ / سولجر نرسنگ اسسٹنٹ وٹرنری، سولجر کلرک / اسٹورکیپر ٹکنیکل، سولجر جنرل ڈیوٹی اور سولجر ٹریڈس مین شامل ہیں۔
دفاع کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی کہ رکروٹمنٹ ریلی کے لئے رجسٹریشن 19 جنوری تا 17 فروری کیا جائے گا۔ آن لائن درخواست داخل کرنے والے امیدوار ہی اس ریلی میں شرکت کے اہل ہوں گے۔
18 فروری کے بعد اڈمٹ کارڈ بذریعہ آن لائن جاری کئے جائیں گے۔ ریلی کے مقام پر رپورٹنگ کی تاریخ سے ایڈمٹ کارڈ میں واقف کروایا جائے گا۔ امیدوار 18 فروری کے بعد ویب سائٹ www.joinindianarmy.nic.in کے ذریعہ ایڈمٹ کارڈ کا پرنٹ آؤٹ نکال سکتے ہیں۔
ایک ہی مقام پر لوگوں کے ہجوم سے بچنے کے لئے امیدوار اہم مقام (تلنگانہ اسپورٹس اسکول، حکیم پیٹ) کے حدود میں مختلف رپورٹنگ سنٹرس پر رپورٹ کرسکتے ہیں۔ ہر دن 500 امیدوار کے بیجیز ہوں گے۔
رپورٹنگ سنٹرس میں رکروٹمنٹ ریلی میں شرکت کے لئے امیدواروں کو ٹوکن جاری کئے جائیں گے۔ رپورٹ سنٹرس کی تفصیلات ویب سائٹ پر ایڈمٹ کارڈ کی اجرائی کے بعد پیش کی جائیں گی۔ امیدوار آرمی رکروٹمنٹ آفس سکندرآباد سے اپنے متعلقہ رپورٹ سنٹر کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں یا پھر فون نمبرات 040-27740059/27740205 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
ریلی کے ٹوکن کی اجرائی کے لئے نامزد رپورٹ سنٹرس میں ہی رپورٹنگ کی اجازت رہے گی۔ تقرری کا عمل مکمل آٹومیٹڈ، منصفانہ، شفاف ہوگا۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ درمیانی افراد یا دھوکہ بازوں سے بچ کر رہیں جو یہ دعوی کرتے ہیں کہ وہ آن لائن اندراج یا کامیابی میں ان کی مدد کرسکتے ہیں۔
۔۔یو این آئی۔۔