ETV Bharat / city

حیدرآباد میں بے قابو کار فلائی اوور سے گری، ایک ہلاک

حیدرآباد میں ایک اور کار کے فلائی اوور سے گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ صنعت نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں موسی پیٹ فلائی اوور سے پیر کی رات دو بجے ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر فلائی اوور سے نیچے گر پڑی، جس کے نتیجے میں ایک نو جوان کی موقع پر موت ہو گئی جبکہ دیگر چار کو زخمی حالت میں گاندھی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

author img

By

Published : Feb 18, 2020, 11:52 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:11 PM IST

An uncontrolled car fell over a flyover in Hyderabad, one dead
حیدرآباد میں بے قابو کار فلائی اوور سے گری، ایک ہلاک

تفصیلات کے مطابق بورا بنڈہ کے پانچ نوجوان سنیل، سہیل، اشفاق، غوث اور عرفان رات دیر گئے کار سے گھر واپس ہو رہے تھے۔ پولیسں کے مطابق سنیل نامی شخص گاڑی چلا رہا تھا، اس نے کار کی رفتار بڑھا دی جس کے باعث کار بے قابو ہوگئی اور توازن بڑھنے کی وجہ سے کار فلائی اوور سے نیچے گر پڑی۔ اس حادثے میں سہیل نامی شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ چاروں نوجوانوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

تین ماہ میں فلائی اوور سے کار گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل گچی باؤلی میں واقع فلائی اوور سے ایک بے قابو کار کے گرنے سے ایک راہ گیر خاتون کی موت واقع ہوئی تھی۔ صنعت نگر پولیس اس واقعے کے مزید حقائق کی تحقیق میں مصروف ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:11 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.