ETV Bharat / city

اکبرالدین اویسی نے اسمبلی میں جھیلوں کا مسئلہ اٹھایا

تلنگانہ اسمبلی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی نے اسمبلی میں جھیلوں کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے مانگ کی ہے کہ اس کی ترقی کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔

Akbaruddin Owaisi raised the issue of lakes in the assembly

author img

By

Published : Oct 4, 2021, 2:05 PM IST

حیدرآباد: اکبرالدین اویسی فلور لیڈر مجلس تلنگانہ مقننہ پارٹی نے آج اسمبلی میں جھیلوں کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے پوچھا کہ پرانا شہر حیدرآباد میں کتنی جھیلوں کو ترقی دینے کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے نیکلس روڈ، آئی میکس اور دیگر تفریحی مراکز کے بارے میں بھی سوال کیا۔

انہوں نے کہاکہ شہر میں جتنی بھی جھیلیں ہیں، ان کی نئی حدودکا تعین کرنے کی ضرورت ہے۔اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے کہا کہ 31 ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے ہیں۔ ان میں 25 جھیلوں پر قائم کئے جائیں گے تاکہ جھیل صاف رہ سکیں، نالہ بھی صاف رہے اور موسی ندی میں جانے والا پانی بھی صاف رہے۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد میں کتاب فروش پریشان کیوں ہیں؟

اتر پردیش ’نیا جموں و کشمیر‘ ہے: عمر عبداللہ

انہوں نے کہا کہ اسپیشل کمشنر لیک بھی اس کے لئے ذمہ دار ہیں جو اس بات کو یقینی بنارہی ہیں کہ لیک پروٹکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے اور جھیلوں پر مزید کوئی غیر مجاز قبضے نہ ہونے پائیں۔ انہوں نے کہاکہ اس مسئلہ پر 6 اکتوبر کو اسمبلی میں اجلاس منعقد کیاجائے گا جس میں شہر سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی شرکت کرسکتے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.