ETV Bharat / city

اُردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسز میں داخلے جاری - سری نگر

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2020-21کے انٹرنس پر مبنی پروگرامز؛ ایم سی اے، بی ٹیک، بی ایڈ وغیرہ کے لیے 24 اگست آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

اُردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسز میں داخلے جاری

author img

By

Published : Aug 19, 2020, 8:15 PM IST

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2020-21کے انٹرنس پر مبنی ریگولر کورسز میں داخلے 24اگست 2020 تک جاری ہیں جبکہ میرٹ پر مبنی کورسز میں داخلے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر ہے۔

انٹرنس ٹسٹ کے انعقادکی نظر ثانی شدہ تواریخ 19 اور 20 ستمبر ہوں گی۔ انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کیے جانے کا امکان ہے۔ کالج آف ٹیچر ایجوکیشن، سری نگر میں بی ایڈ اور ایم ایڈ میں بھی مشروط داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس کی آخری تاریخ بھی 24 اگست ہے۔

پروفیسر ایم ونا جا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں کویڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تواریخ میں توسیع کی گئی تھی۔ اسی دوران یونیورسٹی نے داخلے کی بعض شرائط میں ضمیموں کو منظوری دی ہے جن میں مختلف کورسز میں داخلوں کیلئے اردو اہلیت کی نظرِ ثانی شدہ اساس، ایم اے ترجمہ اور ایم اے سماجی علوم بجز سوشیل ورک میں داخلے کیلئے منظور شدہ دینی مدارس کے پروگرام اور ایم سی اے پروگرام میں داخلے کیلئے اے آئی سی ٹی ای کی مصرحہ اہلیتی شرط شامل ہیں۔ نئے قواعد کی تفصیل یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

آن لائن درخواست فارم برائے انٹرنس پر مبنی کورسز جیسے بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس)، ایم ٹیک (کمپیوٹر سائنس)، ایم بی اے، ایم سی اے، بی ایڈ، ایم ایڈ، ڈی ایل ایڈ، پالی ٹیکنک ڈپلوما اور پی ایچ ڈی پروگرام کے علاوہ میرٹ کی اساس کے کورسز میں داخلے کے لئے آن لائن درخواست ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.