ETV Bharat / city

حیدرآباد: حادثات میں 50 فیصد اموات ہیلمٹ نہ پہننے کے باعث - road accident in hyderabad

گذشتہ سال پیش آئے سڑک حادثات کی بنیاد پر 60 (بلیک اسپاٹس) ایسے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں سب سے زیادہ سڑک حادثات پیش آتے ہیں۔

deaths
deaths
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 2:33 PM IST

تیلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ہونے والے سڑک حادثات میں 50 فیصد اموات ہیلمٹ نہ پہننے کے نتیجہ میں ہو رہی ہے۔ پولیس شہر کو حادثات سے پاک بنانا چاہتی ہے۔ اس کے لئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) اور محکمہ عمارات کا تعاون حاصل کیا گیا اور علاقائی سطح پر حادثات کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں۔

گذشتہ سال پیش آئے سڑک حادثات کی بنیاد پر 60 (بلیک اسپاٹس) ایسے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں سب سے زیادہ سڑک حادثات پیش آتے ہیں۔ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 106 اموات میں 53 اموات ایسی ہیں جو ٹو وہیلرس کی ہیں۔

پولیس کے تجزیہ میں پتہ چلا کہ ٹو وہیلر سواروں نے ہیلمٹ نہیں پہنی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثات پیش آئے۔ان میں 13 افراد ایسے ہیں جو ان ٹو وہیلرس پر پیچھے بیٹھے تھے۔

پولیس کا ماننا ہے کہ ہیلمٹ لگانے پرحادثات سے نقصانات میں کمی ہوسکتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں عوامی بیداری لازمی ہے اور اس کے لئے محکمہ کام کرتا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق عوامی بیداری اور لوگ ٹریفک ضابطوں پر عمل کریں اس کے لئے کئی سخت اقدامات اٹھائیں گئے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی لوگ اس پر پوری طرح عمل نہیں کرتے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ پولیس نے رواں سال 6 ماہ میں 24 لاکھ افراد پر جرمانے عائد کئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.