ETV Bharat / city

روس کی کورونا ویکسین بھارت میں بنائی جائے گی - روس کی کورونا ویکسین بھارت

روس میں تیار کورونا وائرس کووڈ۔19 کی ویکسین ’اسپوتنک وی‘ کی دس کروڑ سے زیادہ خوراک بھارت میں تیار کی جائے گی اور اگلے سال جنوری سے اسے تیار کرنا شروع کیے جانے کے امکانات ہیں۔

100 million doses of Russia's Corona vaccine will be made in India
روس کی کورونا ویکسین کی دس کروڑ خوراک بھارت میں بنائی جائے گی
author img

By

Published : Nov 27, 2020, 4:51 PM IST

رشیا ڈائرکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) اور حیدرآباد میں واقع دوا کمپنی ہیتیرو بایو فارما کے درمیان اس معاملے میں معاہدہ طے پایا ہے۔ ہیروتو کے ڈائرکٹر بی مرلی کرشن ریڈی نے جمعہ کو بتایا کہ ’’ہمیں کووڈ۔19 کے علاج کے لئے کافی عرصے سے منتظر اسپوتنک وی ویکسین تیار کرنے کے لئے آر ڈی ایف آئی کے ساتھ شراکت داری کرنے پر خوشی ہے۔ ہم ویکسین کے بھارت میں جاری کلینیکل ٹسٹ کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ مقامی سطح پر ویکسین کو تیار کرنے سے مریضوں تک اس کی پہنچ آسان ہوتی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ آر ڈی آئی ایف نے روس میں اسپوتنک وی ویکسین کے تیسرے مرحلے کے انسانی ٹسٹ کے نتائج 24 نومبر کو اعلان کیا گیا۔ یہ ٹیسٹ 40,000 رضاکاروں پر کیا گیا اور ویکسین کے نتائج مثبت رہے۔ بھارت میں اسپوتنک وی کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا انسانی ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ وینزوئیلا، بیلاروس اور متحدہ عرب امارات میں اس ویکسین کے لیے تیسرے مرحلے کا انسانی ٹیسٹ ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.