دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہوڑہ ضلع کے البیڑیا کے بونیبن گرام پنچایت میں عدم اعتماد کی تحریک Motion of no Confidence in Boniban لائی گئی جس میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس Trinamool Congress کو جیت ملی ہے۔
بونیبن پنچایت پر ترنمول کانگریس نے بی جے پی کو بے دخل کر کے ایک بار پھر قبضہ جما لیا ہے۔ ترنمول کانگریس کی رہنما شریفہ بیگم Trinamool Congress Leader Sharifa Begum نئی پردھان بنی ہیں۔
بونیبن پنچایت میں کل 24 اراکین ہیں، ترنمول کانگریس کو 15 ووٹ ملے جبکہ بی جے پی کو نو ووٹوں پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔ ترنمول نے بی جے پی کو 9-15 سے شکست دے کر پنچایت پر قبضہ کر لیا۔
ترنمول کانگریس کی رہنما شریفہ بیگم نے کہا کہ بی جے پی کے پنچایت اراکین نے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی بنیاد پر عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت پردھان بننے کے بعد گاؤں کی ترقیاتی کاموں کو انجام دینا ہے۔ اس کے علاوہ سابق پنچایت پردھان اور اراکین کے بدعنوانی کا پردہ فاش کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: Firhad Hakim: بنگال میں بی جے پی کا کوئی وجود نہیں
واضح رہے کہ 2014 پنچایت انتخابات میں بی جے پی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے البیڑیا کے 24 گرام پنچایت میں سے 14 پر جیت درج کیا تھا، ترنمول کانگریس کو نو اور بائیں محاذ کو ایک پر کامیابی ملی تھی۔