ETV Bharat / city

گنگا آرتی میں عقیدتمندوں کے داخلے پر پابندی

ہری دوار ڈی ایم روی شنکر نے کورونا وائرس کےخطرے کے پیش نظر ہرکی پوڈی پر ہونے والی گنگا آرتی میں عقیدتمندوں کےداخلے پر پابندی لگادی ہے۔ عقیدمندوں کے لئے آرتی کو براہ راست نشرکیا جائے گا۔

author img

By

Published : Mar 19, 2020, 12:11 PM IST

ganga aarti
ganga aarti

ہری دوار کے ہرکی پوڈی کی گنگا آرتی میں عقیدتمندوں کے شامل ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلنے سے بچنے کے لئے متعدد اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کی خاص مندروں اور عوامی مقامات کو 31 مارچ تک بند کردیا گیا ہے۔

اس کے تحت ہری دوار ضلع انظامیہ نے ہرکی پوڈی میں ہونے والی گنگا کی آرتی میں عقیدتمندوں کے شامل ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عقیدت مندوں کی سہولیات کے لئے گنگا آرتی کا براہ راست نشر ہو گا۔

گنگا آرتی میں عقیدتمندوں کے داخلے پر پابندی

گنگا تنظیم کے عہدیدار تنمئے وششٹھ نے کہا کہ گنگا آرتی کے دوران ہرکی پوڈی پر عقیدت مندوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ گنگا آرتی کا براہ راست نشر یوٹیوب اور فیس بک پر کیا جائے گا۔

تنمئے وششٹھ نے کہا کہ انتظامیہ نے یہ اقدام صرف لوگوں کی حفاظت کے لئے اٹھایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس عالمی تباہی ہے۔ اس وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں ہزاروں افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ واضح ہو کہ کورونا وائرس کے پیش نظر پورے ملک میں عقیدت مندوں پر متعدد مندروں کی زیارت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.