ETV Bharat / city

مخدوم علاؤالدین احمد صابرؒ کا 752واں عرس: دوکانداروں کے چہروں پر مایوسی - کورونا وائرس کی وجہ سے عرس

ضلع ہری دوار میں مخدوم علاؤالدین احمد صابرؒ کا 752واں عرس منایا جارہا ہے، لیکن کووڈ-19 کی وجہ سے ملک اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین میں زبردست کمی آئی ہے۔

752 anniversary of makhdoom allauddin ahmad sabir in haridwar
مخدوم علاؤالدین احمد صابرؒ کا 752واں عرس: دوکانداروں کے چہرے پر مایوسی
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 7:00 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ہری دوار کے میں مخدوم علاؤالدین احمد صابرؒ کا 752واں عرس منایا جا رہا ہے، لیکن اس برس کووڈ-19 کی وجہ سے ملک اور بیرون ملک سے زائرین کی شرکت نہایت ہی کم درج کی گئی ہے۔

مخدوم علاؤالدین احمد صابرؒ کا 752واں عرس: دوکانداروں کے چہرے پر مایوسی

زائرین میں کمی کی وجہ سے عرس میں لگنے والی درجنوں دکانوں کے مالکوں کے چہروں پر مایوسی طاری ہے، ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے دوکانداروں نے بتایا کہ ہماری زندگی میں یہ پہلا موقع ہے جب عرس کے دوران دوکانداری صرف نصف کے برابر ہے،

ایک دوکاندار نے کہا کہ ہماری یہ دوکان تقریبا تیس سالوں سے لگ رہی ہے، لیکن بازاروں میں اس طرح کی خاموشی پہلے کبھی نہیں دیکھی، اس سال دوکانوں کا خرچہ بھی صحیح سے نہیں نکل پا رہا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے عرس سے پہلے قیاس لگائے جا رہے تھِے کہ عرس کو منائے جانے کے لیے مکمل اجازت مل جائے گی، لیکن پوری طرح سے اجازت نہ مل پائے جانے کی وجہ سے زائرین درگاہ پر نہیں آسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.