اتر پردیش کے اودھم سنگھ نگر ضلع کے تحت کاشی پور کوتوالی کیمپس میں شب برأت کے سلسلے میں آج پولیس انتظامیہ کے زیر اہتمام ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں قبرستان کی تمام کمیٹیوں اور درگاہ کمیٹی کے صدور کو مدعو کیا گیا۔
اس موقع پر اے ایس پی راجیش بھٹ نے اجلاس میں موجود لوگوں کو متنبہ کیا کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون نافذ ہے لہٰذا تمام عبادات گاہوں کو شب برأت کے تہوار کے موقع پر بند رکھیں اور لوگوں سے اپیل کریں کہ وہ اپنے گھروں میں تہوار منائیں اور حکومت کے قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔
ایس ایس پی نے کہا کہ کورونا وائرس لاعلاج بیماری ہے اس لئے اس سے تحفظ لازمی ہے اور یہ سماجی فاصلہ سے ہی ممکن ہے۔ ایسے میں تمام لوگوں سے آپ لوگ اپیل کریں کہ وہ عبادات اپنے گھروں میں ہی رہ کر کریں۔ عبادات کے لئے مساجد میں نہ جائیں۔