ریاست آسام کے وزیر صحت ہمنت وشو شرما نے بتایا کہ ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2560 نئے معاملے آئے ہیں جس سے مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 1,01,367 ہوگئی ہے۔
اس دوران آٹھ لوگوں کے فوت ہونے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 286 ہوگئی ہے، اس مدت میں کورونا سے 1763 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سے مجموعی طور سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 81,070 ہوگئی ہے، آسام میں کورونا کے 20,008 ایکٹیو کیسز ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 34 لاکھ 63 ہزار 972 ہو چکی ہے۔ 62 ہزار 550 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 7 لاکھ 47 ہزار 995 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 23 ہزار 775 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر آندھر پردیش ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 1576 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔