ETV Bharat / city

'این آر سی کی حتمی فہرست قابل اطمینان'

آسام میں این آر سی کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد مختلف سیاسی رہنماؤں کا رد عمل سامنے آیا ہے۔

این آر سی کی حتمی فہرست قابل مطمئن: اے آئی یو ڈی ایف
author img

By

Published : Aug 31, 2019, 11:36 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 12:38 AM IST

اے آئی یو ڈی ایف کے جنرل سکریٹری اور ترجمان امین الاسلام نے کہا کہ 'این آر سی ایک زیر التواء موضوع تھا، ہم برسوں سے انتظار کر رہے تھے کہ خالص این آر سی ہو تاکہ غیر ملکی شہریوں کی شناخت کی جاسکے اور آسام کی مختلف جماعتوں اور مقامی تنظیموں کا بھی یہی مطالبہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ مسئلہ پچھلے 40 سالوں سے تھا۔ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت نے غیر ملکی شہریوں کی شناخت پر کوئی توجہ نہیں دی۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے کا خود بخود اعتراف کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں کی شناخت اپنے ہاتھ میں لے لی جو ایک قابل تعریف اقدام ہے'۔
ریاستی حکومت کے 54 ہزار سے زائد ملازمین اور عہدیداروں نے کروڑوں روپے خرچ کرکے این آر سی کا کام مکمل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'چار سال تک مسلسل کام کرنے کے بعد ہم کسی نتیجے پر پہنچے ہیں۔ 19 لاکھ سے زیادہ افراد کا نام نہیں لیا گیا ہے یہ کہنا بہت جلد بازی ہے کہ سب گھسنے والے ہیں اس میں زیادہ تر ہندوستانی شہری شامل ہیں جن کی دستاویزات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے انتخابات میں بی جے پی حکومت نے کہا تھا کہ ہم آسام میں غیر ملکیوں کی ایک بڑی تعداد کی نشاندہی کرچکے ہیں۔
بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے بھی پارلیمنٹ کے اندر کہا تھا کہ 40 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی شناخت ہوچکی ہے اور انہیں بنگلہ دیش بھیجا جائے گا۔ اس وقت 19 لاکھ سے زیادہ افراد جن کا نام این آر سی میں نہیں لیا گیا ہے ، آنے والے دنوں میں یہ تعداد بہت کم ہوگی۔ کیونکہ اس میں زیادہ تر ہندوستانی شہری شامل ہیں۔

اے آئی یو ڈی ایف رہنما کا کہنا تھا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ ایک بھی ہندوستانی شہری کا نام باقی نہ رہے جبکہ غیر ملکی کا نام بھی اس این آر سی میں شامل نہیں ہونا چاہئے'۔
انہوں نے کہا کہ 'بہت افسوس کی بات ہے کہ بی جے پی این آر سی کے نام پر فرقہ وارانہ سیاست کررہی ہے'۔ آسام کے وزیر خزانہ اور بی جے پی کے با اثر رہنما ڈاکٹر ہمنتا وشوا شرما نے این آر سی کی اشاعت سے محض چند دن پہلے ہی کہا تھا کہ "یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ جو لوگ درگا پوجا ، وشنو پوجا وغیرہ کرتے ہیں ، ان کے نام این آر سی میں نہیں آئیں گے۔" وہ مذہب کے نام پر سیاست کرنا چاہتے ہیں جو قابل مذمت ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہماری پارٹی ان غریب مسلم عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی جو ہندوستانی شہری ہیں'۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 12:38 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.