ETV Bharat / city

آسام کے وزیراعلیٰ آج 150 مسلم دانشوروں سے ملاقات کریں گے

آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما آج گوہاٹی میں مسلم کمیونٹی کے تقریبا 150 دانشوروں سے ملاقات کرکے آبادی کنٹرول کرنے کی پالیسی پر تبادلہ خیال کریں گے۔وزیراعلیٰ 18 جون کو ہی آسام میں سرکاری اسکیم سے فوائد حاصل کرنے کے لیے دو بچوں کی پالیسی پر عمل درآمد کرنے کا اعلان بھی کرچکے ہیں۔

author img

By

Published : Jul 4, 2021, 7:46 AM IST

cm of assam
آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما

آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما اتوار کے روز گوہاٹی میں مسلم کمیونٹی کے تقریبا 150 دانشوروں سے ملاقات کرکے آبادی کنٹرول کرنے کی پالیسی پر تبادلہ خیال کرینگے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ملاقات آسام میں اقلیتی برادری کے لیے سب سے بڑے اور اہم پروگرام میں سے ایک ہے۔

گزشتہ روز دہلی میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے کہا تھا کہ کل میں 150 مسلم دانشوروں سے ملاقات کروں گا اور میں نے آسام اقلیتی اسٹوڈنٹس یونین کے دونوں شعبوں سے بھی گزشتہ ماہ ملاقات کر چکا ہوں۔ جس میں ہر ایک نے کہا ہے کہ آبادی ایک مسئلہ ہے اور ہمیں اسے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ آسام میں اس تعلق سے کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ اب اگر آسام سے باہر کے لوگ صورتحال کی سنگینی کو نہیں سمجھتے ہیں اور وہ محض اس لیے تنازعہ پیدا کرتے ہیں کہ بی جے پی کے ایک وزیراعلیٰ نے یہ کہا ہے۔ تو یہ تنازعہ نہیں ہوسکتا۔

سرما نے مزید کہا کہ اب اگر کوئی اقلیتوں میں غربت اور ناخواندگی کے خاتمے کی کوشش کر رہا ہے تو لوگوں کو اس اقدام کو خوش آمدید کہنا چاہیے۔

اس سے قبل آسام میں فیملی پلاننگ کے پیش نظر وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے کہا تھا کہ ریاست میں مسلم کمیونٹی میں غربت اور ناخواندگی کے خاتمے کا واحد راستہ دو بچوں کی پالیسی پر عمل کرنا ہے اور اس میں کوئی مزاحمت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سرما نے 18 جون کو آسام میں سرکاری اسکیم سے فوائد حاصل کرنے کے لیے دو بچوں کی پالیسی پر عمل درآمد کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ تاہم چائے کی کھیتی کرنے والے، شیڈول ذات اور شیڈول ٹرائب کے افراد کو اس دائرے سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسام کے وزیر اعلیٰ نے کہا: اقلیتی برادری فیملی پلاننگ پالیسی اختیار کریں

وزیراعلیٰ نے کہا تھا ہم سرکاری فوائد حاصل کرنے کے لیے آہستہ آہستہ دو بچوں کی پالیسی کو شامل کریں گے۔ آپ اس اعلان پر غور کرسکتے ہیں۔

سرما نے کہا تھا کہ آبادی کے نئے اصولوں سے قرضوں کی معافی سمیت سرکاری فوائد کی اہلیت پر بھی اثر پڑے گا۔ قرض معافی ہو یا دیگر سرکاری اسکیم، آبادی کے اصولوں کو مدنظر رکھا جائے گا۔ یہ چائے کے باغ کے ملازم اور ایس سی، ایس ٹی برادری پر لاگو نہیں ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.