ETV Bharat / city

آسام: دو مقفل پیپر مل ملازمین کے لیے 700 کروڑ روپے کے پیکیج کو منظوری - زیر التواء تنخواہ

آسام حکومت نے دو بند پڑی پیپر ملز کے ملازمین کو تنخواہوں اور دیگر بقایہ الاؤنسز کی ادائیگی کے لیے 700 کروڑ روپے کے پیکیج کو منظوری دی ہے۔ دونوں پیپر ملز کی جائیداد حکومت نے اپنے قبضے میں لے لی ہے۔

آسام: دو مقفل پیپر مل ملازمین کے لیے 700 کروڑ روپے کے پیکیج کو منظوری
پیپر مل ملازمین
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 8:36 PM IST

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے جمعرات کو ضلع دیماجی میں کابینہ اجلاس کی صدارت کے بعد دو بند پیپر ملز کے ملازمین کو تنخواہوں اور دیگر بقایہ الاؤنسز کی ادائیگی کے لیے 700 کروڑ روپے کے پیکیج کا علان کیا۔

انہوں نے کہا کہ کہ مجموعی طور پر 700 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں، اور’’700 کروڑ روپے میں سے 570 کروڑ روپے ایچ پی سی ایل ملازمین کے ریلیف پیکج کے حصے کے طور پر منظور کیے گئے ہیں۔‘‘

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت ہندوستان پیپر کارپوریشن لمیٹڈ کی دو بند پیپر مل کے اثاثے حاصل کرے گی۔ قبل ازیں سرما نے کہا تھا کہ وہ ہندوستان پیپر کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ پی سی ایل) کے ملازمین اور ملازمین کی لمبے عرصے سے زیر التواء تنخواہ کا مسئلہ حل کرنے کے اہل ہیں۔ انہوں نے بدھ کو اپنے دفتر گوہاٹی میں ایچ پی سی ایل کے ملازمین کے ساتھ ایک میٹنگ بھی منعقد کی تھی۔

ایچ پی سی ایل کی دو پیپر ضلع ہیلاکنڈی میں کچھار پیپر مل، پنچ گرام اور ضلع موری گاؤں کے جگیروڈ میں نگاؤ پیپر مل اکتوبر 2015 اور مارچ 2017 سے بند پڑی ہیں۔

مزید پڑھیں: رکن پارلیمان کو این آر سی کے طریقہ کار پر شبہ

غور طلب ہے کہ بی جے پی نے آسام میں اپنی پہلی مدت کار میں پیپر مل کو دوبارہ شروع کرنے کا وعدہ کیا تھا اور امسال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے اس معاملے پر مہم چلائی تھی۔

ان دو پیپر مل کے ملازمین کو کم از کم 55 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں اور گزشتہ 58 ماہ میں پیپر مل کے 93 ملازمین کی موت ہوچکی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.