ETV Bharat / city

آسام میں آن لائن کلاسز سے محروم طالب علم نے خودکشی کر لی - آسام میں طالب علم کی خودکشی

آسام کے ضلع چیرانگ میں ایک 16 سالہ طالب علم نے خودکشی کرلی کیونکہ اس کے پاس اسمارٹ فون نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ آن لائن کلاسز میں شامل ہونے سے محروم تھا۔

a student deprived of online classes committed suicide in Assam
آسام میں آن لائن کلاسز سے محروم طالب علم نے خودکشی کرلی
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 9:41 PM IST

ذرائع کے مطابق دسویں جماعت کا ایک طالب علم اسمارٹ فون نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن کلاسز میں ہونے والی پڑھائی اور اسکول کی جانب سے لئے جانے والے امتحانات میں شرکت نہ کرنے کے تعلق سے پریشان تھا۔ اس کا کنبہ بہت غریب ہے۔

چیرانگ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھاکر سنگھ نے بتایا کہ طالب علم منگل کی رات اپنے گھر کے نزدیک مردہ پایا گیا ۔ طالب علم کی والدہ کام کی تلاش میں بنگلور گئی ہیں جبکہ اس کے والد کا کوئی روزگار نہیں ہے۔ اسے آن لائن کلاسز میں شامل ہونے کے لئے اسے اسمارٹ فون کی ضرورت تھی لیکن اس کے والد اسے فون نہیں دلا سکا ۔

انہوں نے بتایا کہ ہمسایہ اور اس کے کچھ قریبی دوستوں سے بات کرنے کے بعد پتہ چلا کہ اس صورتحال کے تعلق طالب علم کافی پریشان رہتا تھا۔ اسی وجہ سے اس نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا ہوگا۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے اور رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وجہ سے اسکول اور کالج مارچ سے بند کردیئے گئے تھے اور ان میں اب آن لائن کلاسز اور امتحانات منعقد کئے جا رہے ہیں ۔ لیکن کلاسز یا امتحانات میں شریک ہونے کے لئے سمارٹ فون کی ضرورت ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.