ETV Bharat / city

اروناچل پردیش میں کورونا کے 1029 ایکٹیو کیسز - اروناچل پردیش میں کورونا

اروناچل پردیش میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں دو مزید اموات ہونے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی جبکہ ریاست میں اس وبا کے 1029 ایکٹیو کیسز ہیں۔

1029 active cases of corona in Arunachal Pradesh
اروناچل پردیش میں کورونا کے 1029 ایکٹیو کیسز
author img

By

Published : Aug 29, 2020, 3:48 PM IST

ریاست اروناچل پردیش کے ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری ایک بلیٹن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 112 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3745 ہو گئی ہے۔

بلیٹن کے مطابق 112 نئے کیسز ایٹا نگر کیپیٹل کمپلیکس سے 23 ، پاپومے پارے سے 18 ، سیانگ سے 17 ، مغربی کامینگ اور لوئر سیانگ سے 10-10 ، ایسٹ سیانگ سے آٹھ ، تاوانگ اور مشرقی کامنگ سے پانچ پانچ ، چانگ لونگ سے چار ، انجا اور ویسٹ سیانگ سے تین تین ، ترپ ، لیپردا اور پاکسے کیسنگ سے دو دو کیسز سامنے آئے ہیں۔

نئے کیسز میں پانچ کو چھوڑ کر بقیہ سبھی کیسز میں کورونا کی علامات نہیں ہیں۔ بلیٹن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 88 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت یاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 2709 ہوگئی۔

واضح رہے کہ کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 34 لاکھ 63 ہزار 972 ہو چکی ہے۔ 62 ہزار 550 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 7 لاکھ 47 ہزار 995 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 23 ہزار 775 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر آندھر پردیش ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 1576 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.