ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں کورونا وائرس کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کورونا سے متاثر شخص کا تعلق ضلع کے پٹاکپور گاؤں سے ہے۔
ضلع میں گزشتہ تین دنوں سے کوئی مثبت کیس نہیں تھا۔لیکن ایک نیا کیس سامنے آگیا۔ یہاں کل کورونا متاثرین کی تعداد اب تک 61 ہے جن میں سے 57 افراد صحتیابی کے بعد گھر روانہ ہوچکے ہیں۔
اس نئے کیس کے آنے سے ضلع میں ایکٹیو کیس کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔فی الوقت کرونا متاثرین میں 3 افراد شہید حسن میڈیکل کالج میں زیر علاج ہیں، جبکہ ایک کو ہوم قرنطینہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ریاست بھر سے اب تک کل 3 ہزار 839 جانچ کے نمونے لیے گئے ہیں جن میں سے 3 ہزار 669 لوگوں کی رپورٹ منفی ہے جبکہ 61 لوگوں کی رپورٹ مثبت ہے جن میں سے اب تک 57 اگراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور کل 109 افراد کی رپورٹ کا انتظار ہے۔