سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر شری پتی مشر نے یہاں بتایا کہ دسمبر مہینے میں برہج قصبے میں واقع پنجاب نیشنل بینک کی برانچ سے 44000 روپئے نکال کر گھرجارہی خاتون سمن دیوی سے بدمعاش روپئے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع پر پولیس نے بائیک اور کار سوار بدمعاشوں موتیہاری بہار باشندہ رام سنگھ،موتی ہاری باشندہ امر جیت مہتو، دیناناتھ کمار اور کرشن کمار مہتو کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار بدمعاشوں کے قبضے سے 20050 روپئے کی نقدی برآمد کی ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ پر گرفتار بدمعاشوں نے بتایا کہ برآمد بائیک اور کار سے بہار کے گوپال گنج،سیوان اور اترپردیش کے سرحدی علاقے گورکھپور، کشی نگر،مہاراج گنج اور دیوریا وغیرہ اضلاع میں بینکوں کے پاس سادے کاغذ کے روپئے نما گڈی انہیں دکھا کر انہیں جھانسہ دے کر ان سے روپئے لیتے ہیں اور بینک سے روپئے نکال کر باہر آرہے افراد سے روپئے چھین کر فرار ہوجاتے ہیں۔پکڑے گئے ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔