ریاست اترپردیش کے غازی آباد شہر میں بینک آف انڈیا نے 116ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں بینک کے علاقائی عہدیدار نے شرکت کی۔
یوم تاسیس کی نسبت سے منعقد کی گئی تقریب کے موقع پر بینک آف انڈیا کے عہدیداروں نے کورونا واریئرس کو اعزاز سے نوازا۔
بینک آف انڈیا کے ریجنل منیجر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بینک ملازمین نے کورونا کے ایام میں بہترین خدمات انجام دیں اور وبا کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بینک ملازمین کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔‘‘
مزید پڑھیں؛ اتر پردیش اسمبلی کی ویب سائٹ ہیک
قابل ذکر ہے کہ بینک آف انڈیا ہندوستان کے معروف بینکس میں شمار کیا جاتا ہے۔ بینک کی کل 4،293 شاخیں ہیں جن میں 29 بیرون ممالک میں بھی ہیں۔
بینک کی زیادہ تر شاخیں ممبئی، احمد آباد اور پونے میں ہیں۔ بینک آف انڈیا ہندوستان میں SWIFT کا بانی رکن بھی ہے۔