گزشتہ روز ای ٹی وی بھارت نے اس صورتحال کے بارے میں خبر شائع کی تھی جس میں ایک شخص نے اپنے دو بچوں کے ساتھ ایک جذباتی ویڈیو پیغام بھیجا تھا۔ اس ویڈیو پیغام میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ان کی اہلیہ کو کووڈ-19 مثبت پائے جانے کے بعد میرٹھ اسپتال میں داخل کیا گیا لیکن اسپتال میں انہیں مناسب دیکھ بھال نہیں مل رہی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ جو پہلے ہی قومی دارالحکومت کے ایک اسپتال میں کینسر کے علاج کے لیے زیر علاج تھیں کا کورونا وائرس ٹسٹ مثبت پایا گیا۔
تاہم،اس شخص نے بتایا کہ ایک ویڈیو کال میں، اس کی بیوی نے شکایت کی ہے کہ اسے اسپتال میں مناسب کھانا بھی نہیں مل رہا ہے۔
صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد غازی آباد کے سی ایم او نریندر کمار گپتا نے بتایا کہ انہوں نے میرٹھ کے اسپتال کو ہدایت دی ہے کہ وہ مریضہ کے لیے مناسب انتظامات کریں۔
گپتا نے بتایا کہ انہوں نے اسپتال کے ایچ او ڈی سے بات کی ہے کہ خاتون کی مناسب دیکھ بھال کی جائے۔