قومی دارالحکومت دہلی کے غازی آباد کے کاشتکاروں کو کافی خسارہ کا سامنا ہے، ان حالات کے پیش نظر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے غازی آباد کے مرادنگر میں واقع راولی گاؤن کے کاشتکاروں سے بات چیت کر ان کے مسائل جاننے کی کوشش کی۔
مقامی کاشتکار نوشاد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' لاک ڈاؤن کے سبب انہیں کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ مارکیٹ میں سبزیوں کی متعین کوئی قیمت نہیں ہے۔
لوک ڈاؤن سے پہلے منڈی میں سبزیاں اچھی مقدار میں فروخت ہوتی تھیں، کسان نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سبزیوں کو مناسب قیمت نہ ملنے کی وجہ سے فصل میں لگائی گئی رقم کی وصولی کرنا بہت مشکل ہے۔
کاشتکار نوشاد سبزیوں اور پھولوں کی کاشت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد پھولوں کی فروخت مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کے دوران مسجد، مندر،گرودوارہ اور شادی کی تقریب مکمل طور پر بند ہیں۔
لہذا ان حالات کے پیش نظر پھولوں کی فروخت مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوراتری میں پھولوں کی تھوڑی بہت فروخت ہوئی تھی، لیکن اس کے بعد پھولوں کی فروخت نہیں ہوئی، جس کے سبب کسانوں نے کھیتوں میں لگے پھولوں کی فصلوں پر ہل چلادیا ہے۔