ETV Bharat / city

غازی آباد میں دو ڈاکٹر اور ایک ملازم کورونا پازیٹیو - بھوج پور میں واقع پرائمری ہیلتھ سینٹر

ضلع غازی آباد کے مودی نگر علاقے بھوج پور میں واقع پرائمری ہیلتھ سینٹر کے دو ڈاکٹر اور ایک ملازم کی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔

Corona worriors positive in ghaziabad
غازی آباد میں دو ڈاکٹر اور ایک ملازم کورونا پازیٹیو
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 4:15 PM IST

غازی آباد ضلع میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی ہے اور اب وہ ڈاکٹر جو کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج کر رہے ہیں وہ بھی اس وبا کی گرفت میں آرہے ہیں۔

غازی آباد میں دو ڈاکٹر اور ایک ملازم کورونا پازیٹیو

تحصیلدار اماکانت تیواری نے بتایا کہ 'بھوج پور میں واقع پرائمری ہیلتھ سینٹر میں کام کرنے والے دو ڈاکٹر اور ایک حاضر ملازم میں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔جس کے بعد احتیاط کے طور پر پرائمری ہیلتھ سینٹر کو بند کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے احتیاط کے طور پر کورونا کے مثبت ڈاکٹروں اور ملازم دونوں کے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام افراد اور ان کے اہل خانہ کو قرنطین کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں بھارت چوتھے نمبر پر ہے جہاں حکومت نے اس وبأ پر قابو پانے کے لیے تقریباً دو ماہ تک کا لاک ڈاؤن نافذ کیا لیکن پھر بھی کورونا کیسز کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 3،33،008 درج کی گئی ہے جبکہ 9،520 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.