ETV Bharat / city

قصورواروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ - کشیدگی کے دوران گولی باری

ریاست بہار کے ضلع گیا میں گزشتہ جمعرات کی رات کو کشیدگی کے دوران گولی باری معاملے میں وارڈ کونسلر راہل شرما اور ان کے ساتھی ایس ایس پی سے مل کر قصورواروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وارڈ کاؤنسلر
author img

By

Published : Oct 13, 2019, 4:45 PM IST

گولی باری میں وارڈ کونسلر راہل شرما کے گھر کی عورتیں زخمی ہو گئی تھیں۔ یہ عورتیں انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

وارڈ کاؤنسلر

ایس ایس پی راجیو مشرا سے وارڈ کونسلر راہل شرما، وارڈ کونسلر اوم پرکاش سنگھ نے ملاقات کر قصورواروں پر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ رات کشیدگی کے دوران چلی گولیوں میں راہل شرما کے گھر کی تین خواتین اور ایک بچہ زخمی ہو گیا تھا۔ ایس ایس پی سے مل کر راہل شرما نے کوتوالی تھانہ انچارج کے خلاف شکایت بھی کی ہے۔

ایس ایس پی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جو بھی اس معاملے میں قصوروار ہوں گے ان کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔

راہل شرمانے بتایا کہ وہ ایک وارڈ کونسلر ہیں اور ان کے لئے سبھی طبقے کے لوگ برابر ہیں، مگر ایک فرقے کے کچھ لوگوں کی جانب سے ان کے گھر پر گولی باری کی گئی ہے جس میں ان کے خاندان کے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اس معاملے میں جو بھی شامل ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہئے۔

راہل شرما نے نامزد افراد کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی سے مطالبہ کیا ہے۔ حالانکہ راہل شرما نے گیا کے باشندوں سے امن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں کسی طبقے یا فرقے سے شکایت نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی دوسرے فرقے کے پورے افراد کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ وہ محض اتنا چاہتے ہیں جو بھی قصوروار ہوں خواہ ان کا تعلق کسی بھی فرقے سے ہو ان کی گرفتاری یقینی طور سے ہو۔ تاکہ اس طرح کی واردات کوانجام دینے والوں کے دلوں میں قانون اور پولیس کا خوف رہے۔

واضح ہو کہ شہر کے توتواڑی پنچائتی اکھاڑا میں ہوئی کشیدگی معاملے میں ایک نامزد ملزم کی گرفتاری ہو چکی ہے، ایف ایس ایل کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جانچ کیا ہے۔ بقیہ افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ جس میں ایک ایف آئی آر وارڈ کونسلر کے رشتہ دار شتیش شرما کی جانب سے اور دوسری ایف آئی آر پولیس کی جانب سے تھانہ انچارج کے بیان پر کی گئی ہے۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں گزشتہ جمعرات کی رات کو کشیدگی کے دوران گولی باری معاملے وارڈ کونسلر راہل شرما اور انکے ساتھی وارڈ کونسلر ایس ایس پی سے ملکر قصورواروں پر کاروائی کامطالبہ کیا ہے ۔گولی باری میں وارڈ کونسلر راہل شرما کے گھر کی عورتیں زخمی ہوگئی تھیں جو انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج واسپتال میں زیرعلاج ہیں Body:ایس ایس پی راجیومشرا سے وارڈ کونسلر راہل شرما ، وارڈ کونسلر اوم پرکاش سنگھ وغیرہ انکے دفتر میں ملکر قصورواروں پر سخت کاروائی کامطالبہ کیاہے ۔ گزشتہ رات کو پیدا ہوئی کشیدگی کے دوران چلی گولیوں میں راہل شرما کے گھر کی تین خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوگیاتھا ، ایس ایس پی سے ملکر راہل شرمانے کوتوالی تھانہ انچارج کے خلاف شکایت بھی کی ہے ۔ایس ایس پی نے یقین دلایا کہ جوبھی اس معاملے میں قصوروار ہونگے انکے خلاف سخت کاروائی ہوگی ۔راہل شرمانے بتایا کہ وہ ایک وارڈ کونسلر ہیں اور انکے لئے سبھی طبقے کے لوگ برابر ہیں ، مگر ایک فرقے کے کچھ لوگوں کی جانب سے انکے گھر پر گولی باری کی گئی ہے جس میں انکا پریوار زخمی ہوا ہے ۔اس میں جوبھی شامل ہیں انکے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہئے ۔ جن افراد کو نامزد بنایاگیا ہے انکی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی سے مطالبہ کیا گیا ۔ حالانکہ راہل شرمانے گیاکے باشندوں خاص طورسے اپنے محلے کے لوگوں سے امن وقانون کی صورتحال کوبرقراررکھنے کی بھی اپیل کی ہے اور کہاکہ انہیں کسی طبقے یافرقے سے شکایت نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی دوسرے فرقے کے پورے افراد کو ذمہ دار ٹھہرارہے ہیں ، صرف اتناچاہتے ہیں جو بھی قصوروار ہوں خواہ انکا تعلق کسی بھی فرقے سے ہو انکی گرفتاری یقینی طور سے ہو۔تاکہ اس طرح کی واردات کوانجام دینے والوں کے دلوں میں قانون اور پولیس کاخوف رہے ۔Conclusion:واضح ہوکہ شہر کے توتواڑی پنچائتی اکھاڑا میں ہوئی کشیدگی معاملے میں ایک نامزد ملزم کی گرفتاری ہوچکی ہے ، ایف ایس ایل کی ٹیم نے پہنچ کر جانچ کیاہے ، بقیہ افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کی جارہی ہے ۔اس معاملے کولیکر دوایف آئی آردرج کی گئی ہیں ۔جس میں ایک ایف آئی آر وارڈ کونسلر کے رشتہ دار شتیش شرما کی جانب سے اور دوسری ایف آئی آر پولیس کی جانب سے تھانہ انچارج کے بیان پر کی گئی ہے
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.