ETV Bharat / city

گیا: ایک ہفتے میں ہی دو سگی بہن کی موت - बुखार से दो बहनों की मौत

گیا میں دو سگی بہن کی بخار کی وجہ سے ایک ہفتے کے اندر موت واقع ہوگئی، پہلے چھوٹی بہن کی موت 24 ستمبر کو ہوئی تھی جبکہ بڑی بہن کی آج موت ہوگئی ہے۔

two sisters died due to suffering from fever in gaya
دو حقیقی بہنوں کی بخار کی وجہ سے موت ہوگئی ہے
author img

By

Published : Oct 1, 2021, 9:14 PM IST

ضلع گیا، امام گنج بلاک کے سدھپور پنچایت کے جمنا گاؤں میں ایک ہفتے کے اندر دو سگی بہنوں کی موت ہوگئی ہے۔ موت کی وجہ بخار کو بتایا جارہا ہے۔

ایک گھر میں دو بچیوں کی موت سے نہ صرف گھر کے لوگوں پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے بلکہ پورا گاؤں غمگین ہے اور اس نامعلوم بیماری سے علاقے میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

دونوں بہنیں ہائی اسکول بسیتا کی طالبہ تھیں، چھٹی جماعت میں پڑھنے والی سونی کماری کی موت گزشتہ جمعہ 24 ستمبر کو ہوگئی تھی جبکہ آج جمعہ کو اس کی بڑی بہن پلوی کماری کی موت ہوگئی ہے۔

پلوی کماری دسویں جماعت کی طالبہ تھی، دونوں بہنوں کی موت سے پورا گاؤں اور اسکول کے اساتذہ بھی غمگین ہیں۔

دونوں بہنوں کی موت پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر نرنجن نے بھی رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور بتایا کہ دونوں بہنیں 20 ستمبر تک اسکول پڑھنے آئی تھیں۔

مزید پڑھیں:

گیا: موسلا دھار بارش سے امیدواروں کے سپورٹر پریشان

بچی کے والد رنجن نے بتایا کہ پہلے چھوٹی بیٹی کو دو تین پہلے بخار آیا، جس کا علاج پہلے رانی گنج ہسپتال میں کرایا گیا تاہم اسی دوران اس کا چوبیس ستمبر کو انتقال ہوگیا۔

انھوں نے کہا کہ دو دن پہلے بڑی بیٹی کو بھی اچانک بخار آیا اور اسکی آج موت ہوگئی ہے اور ابھی تک ان کے گھر ضلع ہیلتھ محکمہ کی ٹیم جانچ کے لیے نہیں پہنچی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.