ETV Bharat / city

گیا: خانقاہ منعمیہ میں سیرت النبی کی مجلس کا انعقاد - اردو نیوز گیا

خانقاہ ابوالعلائیہ رام ساگر میں چاند رات سے سیرت النبی کا انعقاد ہو رہا ہے۔ چاند رات سے لے کر بارہ ربیع الاول شریف تک چودہ مجالس منعقد ہوتی ہیں۔ سجادہ نشین حضرت مولانا سید صباح الدین منعمی سیرتِ رسول اللہﷺ بیان فرماتے ہیں۔

seerat un nabi programme held in gaya
خانقاہ منعمیہ میں سیرت النبی کی مجلس منعقد ہوئی
author img

By

Published : Oct 14, 2021, 9:36 PM IST

ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع خانقاہ چشتیہ منعمیہ ابوالعلائیہ میں پوری آب و تاب کے ساتھ ماہ ربیع الاول شریف کی چاند رات سے مجلس سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں خانقاہ کے صاحب سجادہ مولانا سید شاہ محمد صباح الدین منعمی مکمل سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیان فرماتے ہیں۔

12 ربیع الاول شریف کو بیان مکمل ہوتا ہے، جس کے بعد سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مبارک کی زیارت ہر خاص و عام کو کرائی جاتی ہے اور تزک واحتشام کے ساتھ یہاں سبھی مجالس کا اہتمام ہوتا ہے۔

خانقاہ کے ناظم سید عطاء فیصل کہتے ہیں کہ آج کی بھاگ دوڑ بھری زندگی میں انسان اس قدر دنیا کے لئے مصروف اور کوشاں ہے کہ اسے صحیح اور غلط کی تمیز، جائز و ناجائز کی امتیاز، حقوق العباد کی رعایت والدین کی عظمت و رفعت سے نا آشنا ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اسلام کی بنیاد کا مطالعہ کرتے، علماء و مشائخ کی صحبت اختیار کرکے جاننے اور سیکھنے کا معاملہ طے کرتے یہیں سے ہمارے معاشرے میں بکھراو کی شروعات ہوتی ہے۔ سیرت النبی کا مطالعہ کریں گے تو مکمل ضابطہ حیات ملے گا۔

واضح رہے کہ خانقاہ چشتیہ منعمیہ ابوالعلائیہ رام ساگر بہار کی چند قدیم خانقاہوں میں ایک ہے ہر برس ربیع الاول شریف میں یہاں بعد نماز عشاء سیرت النبی کی مجلس منعقد ہوتی ہے جس میں بڑی تعداد عاشقان رسول کی شرکت ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.