ETV Bharat / city

Ramadan and Navaratri in Gaya: گیا میں رمضان اور نو راتری کی تیاری مکمل - گیا شہر رمضان المبارک کے استقبال کے لئے تیار

بہار کے گیا میں رمضان المبارک اور نوراتری کی تیاری مکمل ہوچکی ہیں۔ شہر کی دوکانوں میں خریداروں کی بھیڑ رہی، گیا کی سبھی مساجد میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے بعد اجتماعی طور پر تراویح کی نماز ادا کی جائے گی۔ Preparations for Ramadan and Navaratri completed in Gaya۔

Ramadan and Navaratri in Gaya
Ramadan and Navaratri in Gaya
author img

By

Published : Apr 2, 2022, 5:38 PM IST

گیا: رمضان المبارک کی آمد ہوگئی ہے عالمی وباء کورونا وائرس کی صورت حال کی وجہ سے گزشتہ دو رمضان المبارک کورونا سے متعلق پابندیوں اور احتیاط کے ساتھ گزارنا پڑا تھا جس نے پوری دنیا میں عام زندگی کو درہم برہم کر دیا تھا حالانکہ رواں رمضان المبارک میں گزشتہ دو سالوں کی بنسبت صورتحال بہتر ہے پابندیاں ختم ہوچکی ہیں اور معمول کے مطابق کام بخوبی ہورہے ہیں۔ رمضان المبارک اسلامی تاریخ کا نوا‍ں مہینہ ہے اس ماہ میں دنیا بھر کے مسلمان مکمل ایک ماہ روزہ رکھتے ہیں جو کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر شروع کیا جاتا ہے۔ آج روزہ سے قبل شہر کی بازاروں میں خریداری کے لیے لوگوں کا ہجوم نظر آیا بازاروں میں رونق بڑھنے لگی ہے۔ Ramadan and Navaratri in Gaya۔

ویڈیو دیکھیے۔

ضلع گیا میں نوراترا اور رمضان المبارک قریب ایک ساتھ شروع ہے اس کو لیکر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے صفائی اور پانی کا انتظام کیا جارہا ہے۔ میئر گنیش پاسوان نے بتایا کہ دو تہوار ایک ساتھ شروع ہیں ایسے میں صفائی ستھرائی اور جن محلوں میں پینے کے پانی کا بحران ہے وہاں اضافی پانی ٹینکر بھیجے جارہے ہیں اور آج اس کو لیکر میٹنگ بھی اہلکاروں کے ساتھ کی گئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے رام نومی، نوراتری اور رمضان المبارک کو پُرامن و خوشگوار ماحول میں عقیدت کے ساتھ منانے کی اپیل کی اور کہا کہ گیا کی روایت آپسی بھائی چارہ اور گنگا جمنی تہذیب کی ہے جس کو برقرار رکھنا ہے۔

مزید پڑھیں:

وہیں مولانا حامد حسین نے کہا کہ رمضان المبارک کی تیاری مکمل ہوچکی ہے۔ سبھی مساجد سمیت گھر و ہال وغیرہ میں جہاں پر کورونا سے پہلے اجتماعی طور پر تراویح کی نماز ادا کی جاتی تھی۔ ان سبھی مقامات پر اس مرتبہ تراویح کا اہتمام کیا گیا ہے۔ خوش نصیبی ہے کہ ہمیں مبارک اور بابرکت مہینہ ملا ہے اس ماہ کی فضیلت اور اس کی اہمیت کافی ہے۔ زیادہ سے زیادہ وقت عبادت و ریاضت میں گزرے اس کی کوشش کریں۔ کورونا وبا، دیگر بیماریاں اور پریشانیوں سے بچنے کی خصوصی دعا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.