ETV Bharat / city

گیا: امیدواروں کو بیلٹ پیپرزپر نہیں ای وی ایم پر بھروسہ ہے - بہار کے ضلع گیا کے شیرگھاٹی

گیا کے دس اسمبلی حلقوں کے لیے ووٹوں کی گنتی ہورہی ہے ابھی بیلٹ پیپرز کی گنتی جاری ہے اس دوران امیدواروں نے اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔

political leaders
political leaders
author img

By

Published : Nov 10, 2020, 12:23 PM IST

بہار کے ضلع گیا کے شیرگھاٹی حلقہ سے جے ڈی یو کے امیدوار و سابق ریاستی وزیر ونود پرساد یادو اپنی اور این ڈی اے کی جیت کو لیکر پرامید نظر آئے۔

گیا: امیدواروں کو بیلٹ پیپرزپر نہیں ای وی ایم پر بھروسہ ہے

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ ابھی رجحانات بیلٹ پیپرز کے ووٹوں کے ہی سامنے آئے ہیں، اس لیے کانٹے کی ٹکر دکھی جا رہی ہے لیکن جیسے ہی ای وی ایم مشینوں سے کاؤنٹنگ شروع ہوگی این ڈی اے کو سبقت حاصل ہوگی اور وزیر اعلیٰ کے طور پر نتیش کمار ہی کرسی سنبھالیں گے۔
لوجپا کے شیرگھاٹی سے امیدوار مکیش یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ انکی پارٹی کی پوزیشن ای وی ایم سے پتہ چلے گی، بیلیٹ پیپرز سے انہیں امید نہیں ہے، مجموعی طور پر انہیں ریزلٹ بہتر ہونے کا یقین ہے جبکہ شیرگھاٹی سے ہی اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار مسرور عالم نے بھی کچھ اسی طرح کا دعویٰ کیا ہے اور کہا کہ چونکہ بیلیٹ پیپرز سے زیادہ سرکاری ملازمین کے ووٹ ہوتے ہیں اس لئے پہلے سے توقع تھی کہ شروعاتی رجحانات انکے حق میں نہیں ہونگے تاہم ای وی ایم کی گنتی کے بعد حالات واضح ہوائیں گے۔

انہوں نے اس دوران کہا کہ جس طرح سے پرامن ماحول میں انتخاب ہوا ہے اسی طرح کاؤنٹنگ کی بھی امید ہے جیت ہار کسی کی بھی ہو تاہم ماحول خوشگوار رہے۔
خیال رہے کہ گیا میں دس اسمبلی حلقے ہیں جہاں کئی قدآور رہنماؤں کی عزت داؤ پر ہے۔ گیا کے امام گنج سے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی امیدوار ہیں جنکی جیت کو لیکر انکی پارٹی کے ضلع صدر ڈاکٹر صبغت اللہ خان عرف ٹو ٹو خان نے امید ظاہر کی ہے اور کہا کہ بہار میں این ڈی اے کی جیت یقینی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.